پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

نندی پور پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کی تحقیقات مکمل کر لیں،چیئرمین نیب

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب ) کے چیئرمین قمر الزمان چودھری نے کہا ہے کہ نندی پور پراجیکٹ سے متعلق تحقیقات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک ذمہ داروں کے نام ظاہر کرنا مناسب نہیں،نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں فرانزک لیب کا افتتاح کرتے ہوئے قمر الزمان چودھری نے کہا کہ نندی پور کیس کی تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے جس میں ذمہ داروں کا تعین مکمل تحقیقات ہونے تک نہیں کیا جا سکتا ،نام ظاہر کرنے سے تحقیقات کے اگلے مرحلہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، نندی پراجیکٹ کی منظوری سے لے کر اس کے آغاز تک کی تحقیقات شامل ہیں دوسرا مرحلہ پراجیکٹ کی لاگت میں اضافے اور ادائیگیوں سے متعلق ہے۔انہوں نے کہا کرپشن ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اور یہ پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے،ملک سے کرپشن کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے ،نیب کی جانب سے اب تحقیقاتی عمل کو انفرادی افسر کی بجائے ٹیم کے ذریعے کروایا جا رہا ہے جبکہ تحقیقات کیلئے کم ازکم 3 افسران پر مشتمل ٹیم بنائی جاتی ہے۔ گزشتہ 15 برس کے دوران ایک ہزار 133 زیرالتوا تحقیقات کو مکمل کرلیا گیا ہے، جولائی کے دوسرے ہفتے میں 92 فیصد زیر التواء کیسز پر کام اگلے مرحلے پر لے گئے ہیں،چیئرمین نیب نے کہا کہ صوبہ سندھ میں نیب کی سب سے زیادہ کارروائیوں کا تاثر بالکل غلط ہے ،احتساب بیورو(نیب) بلا خوف و خطر ملک بھر میں کرپشن کے خلاف کارروائیاں کررہا ہے، نیب نے سب سے زیادہ کارروائیاں خیبر پختونخوا میں کی ہیں اہم شخصیات کو شامل تفتیش کیا گیا ہے،نیب نے سندھ میں مارچ اور اپریل2015 میں کرپشن اور بدعنوانیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کا آغاز کیا جس میں اہم کامیابیاں ملی ہیں۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…