اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت میں انتہا پسندوں کی جیت ہو گئی ہے جبکہ کرکٹ کی ہار ہو گئی ہے ،بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ دسمبرمیں شیڈولڈ پاک بھارت سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی غنڈہ گردی کے باعث پاک بھارت سیریز پر مذاکرات نہیں ہوسکے ہیں جبکہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کر دیاہے کہ دبئی میں ہونے والی پاک بھارت سیریز مسنوخ کر دی گئی ہے۔