کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مسافر بس میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی،بارودی مواد بس کی چھت پر نصب تھا اور دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق منگل کے روز سکیورٹی اداروں نے کوئٹہ مسافر بس میں ہونے والی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی ہے ،رپورٹ کے مطابق دھماکے لئے 5 سے6 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ،بارودی مواد کو مسافر بس کی چھت کے پچھلے حصے میں رکھا گیا جس کے پھٹنے سے مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی ،رپورٹ مزید بتایا کہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ،واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر مسافر بس میں دھماکے میں 11افراد ہلاک 25 زخمی ہوئے تھے جبکہ بس میں70 سے زائد مسافر سوار تھے۔
کوئٹہ بس دھماکہ،ابتدائی رپورٹ جاری

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں