اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے . تفصیلات کے مطابق یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 سے 3 روپے فی لیٹر اضافی متوقع ہے. پٹرول کی قیمت میں 2روپے 60 پیسے فی لیٹر، ہائی اوکٹین کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر، ،مٹی کا تیل 2 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، اضافی جی ایس ٹی کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت جی ایس ٹی کم کر کے عوام کو ریلیف دے سکتی ہے.