سری نگر(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے مسلمان رکن اسمبلی انجینئر رشید پر انتہا پسندوں نے پھر حملہ کر دیا ، منہ پر سیاہی پھینک دی اور تشدد بھی کیا۔بھارت کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف جارحیت واضح ہوکر سامنے آ رہی ہے ، مقبوضہ کشمیر کے مسلمان رکن اسمبلی انجینئر رشید پریس کانفرنس کے بعد ہال سے باہر آ رہے تھے کہ گیٹ پر انتہا پسندوں نے حملہ کر دیا۔انتہا پسندوں نے انجینئر رشید پر سیاہی پھینک دی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا ، اس موقع پر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی جب انتہا پسند حملے کے لیے آگے بڑھے تو ان کو نہ روکا گیا۔صحافیوں نے آگے بڑھ کر انجینئر رشید کو بچایا اور ہال کے اندر لے گئے جبکہ پولیس صرف خاموشی سے سارا تماشا دیکھتی رہی۔واضح رہے کہ انجینئر رشید کو اس سے قبل بھی بی جے پی کے انتہا پسندوں نے اسمبلی میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔