اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ، آپریشن ضرب عضب سے واضح کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے چین میں ڑیانگ شن فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن اور استحکام میں چین کے کردار کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ، دونوں معاملات حل کرنے کے لئے عالمی برادری کے وعدے پورے نہیں ہوئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اقتصادی راہداری کا فائدہ اسی صورت میں حاصل ہو سکتا ہے جب خطے میں امن قائم ہو۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ عالمی برادری تین دہائیوں کے دوران پاکستان کی جانب سے دی گئی قربانیوں کا اعتراف کرے۔