اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ہنگامی دورہ سعودی عرب اگرچہ لاپتہ پاکستانی حاجیوں کی تلاش کو تیز کرنے کے حوالے سے تھا تاہم حکام کے ساتھ بات چیت میں سعودی عرب نے چین پاکستان اکنامک کوریڈور کی حمایت کی اور اس میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ بتایا جائے سعودی عرب اس منصوبے کی تکمیل میں کیسے مدد دے سکتا ہے۔ مقامی اخبار نوائے وقت کے مطابق سعودی عرب نے وزیر خزانہ سے کہا کہ جائنٹ اکنامک کمیٹی اور مشترکہ کمشن کے اجلاس جلد بلائیں گے۔ وزیر خزانہ نے سی پیک میں سعودی عرب کی شمولیت کی خواہش کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سی پیک کے تمام منصوبوں کے لئے فنڈنگ موجود ہے جبکہ اس سے ہٹ کر مختلف سیکٹرز ہیں جن میں سعودی عرب کی کمپنیوں اور اداروں کو آنا چاہئے۔ ا