پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب: امام بارگاہ پر مسلح حملہ، 11 افراد ہلاک وزخمی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے مشرقی شہر القطیف کی سیھات میونسپلٹی کی حدود میں واقع ایک امام بارگاہ پر تین افراد کے مسلح حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق11افراد جاں بحق جبکہ چھ دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔سعودی عرب کی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو حصار میں لے کر ایک حملہ آور کو ہلاک جبکہ دو کو زندہ گرفتار کر لیا۔’العربیہ’ کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا کہ حملے میں جاں بحق ہونے والے علی حسین السلیم، بثنیہ العباد، ایمن العجمی، عبدالستار ابو صالح اور عبداللہ الجاسم امام بارگاہ کے اندر موجود تھے۔عینی شاہدین نے ‘العربیہ’ کو بتایا کہ دہشت گردوں نے الدمام شہر کی العنود کالونی سے مسجد تک آنے کے لئے ٹیکسی کرائے پر لی۔ سیھات کی الکوثر کالونی میں واقع مسجد کے پاس پہنچتے ہی ان تینوں افراد نے مسجد پر فائر کھول دیا۔مشرقی ریجن کے ہسپتال کے میڈیا ترجمان اسعد سعود نے بتایا کہ محکمہ صحت نے سیھات کی مسجد پر مسلح حملے کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے تاکہ زخمیوں کا فوری علاج کیا جا سکے۔ حادثے میں جاں بحق وزخمی ہونے والوں کی تفصیلات بعد میں جاری کرنے کا کہا گیا ہے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…