پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کا امکان

datetime 17  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکا اور صدر باراک اوباما کے ساتھ ملاقات کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ”مشیر برائے قومی سلامتی“ کی سطح پر بات چیت کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔باخبر سفارتی ذرائع کے مطابق ممکنہ پاک بھارت بات چیت دونوں ممالک کے مشیر برائے قومی سلامتی کی سطح پر ہوسکتی ہے تاہم اگر اس پلیٹ فارم پر یہ بات چیت نہ ہوسکی تو جنوب ایشیائی جوہری ممالک ”بیک چینل ڈپلومیسی“ کا آغاز بھی کرسکتے ہیں جس کا مقصد بھی باضابطہ مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہوگی۔ وزیراعظم نوازشریف اس ماہ کی 20تاریخ کو اپنے تین روزہ دورہ امریکا کا آغاز کریں گے۔اس دورے میں وہ امریکی صدر باراک اوبامہ سے ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے دیگر امور کے ساتھ ساتھ پاک بھارت تعلقات اور بلخصوص دونوں پڑوسی ممالک کے مراسم میں پائی جانے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ذرائع کے مطابق امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکراتی عمل کے آغاز میں گہری دلچسپی لے رہا ہے اور اس مقصد کیلئے اس نے سفارتی چینلز کو بھی استعمال کیا ہے۔امریکی حکام چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کی سرحد پر سکون ہو اور پاکستان افغانستان سے ملنے والی سرحد پر اپنی توجہ پوری طرح مرکوز رکھ سکے۔تاہم اس کو اس بات کا بھی علم ہے کہ جب تک پاکستان کی مشرقی سرحد پر تناو¿ کی کیفیت ہے وہ اپنی مغربی سرحد پر توجہ پوری طرح قائم نہیں رکھ سکتا۔ذرائع نے بتایا کہ پاک بھارت بیک چینل سفارتکاری شروع ہونے کی صورت میں دونوں ممالک سے سابق سینئر سفارتکار کشیدگی کے خاتمے اور باضابطہ امن بات چیت کی دوبارہ سے شروعات کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بات چیت کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے پاکستانی سرزمین میں بھارت کی مداخلت اور یہاں ہونے والی دہشت گردی کی بھارتی معاونت کے ثبوت اقوام متحدہ میں پیش کرنے کے بعد سے بھارتی حکومت دباو¿ کا شکار ہے اور اس بات کے کافی امکانات ہیں کہ وہ اب مذاکرات کی راہ اختیار کرے گی۔ایک پاکستانی سفارت کار نے رابطہ کرنے پر پاک بھارت بات چیت یا بیک چینل سفارت کاری کے ممکنہ آغاز کے بارے میں تو لاعلمی کا اظہار کیا تاہم انھوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے اور یہ بھارت ہے جس نے ہمشیہ امن کے عمل سے روگردانی کی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان بات چیت کیلئے تیار ہے مگر بھارت کو مسئلہ کشمیر پر سنجیدہ مذاکرات کرنے ہونگے اور بات چیت کے عمل کو دہشت گردی کے ایک ہی نکتے تک محدود کرنے کی کوششوں سے باز آنا ہوگا۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…