پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا ہوتا نظرآرہا ہے، وزیراعظم

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھنگ(نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف دور سے ملک میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے لیکن موجودہ حکومت کی کاوشوں کے بعد لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا ہوتا نظرآرہا ہے۔جھنگ کے علاقے حویلی بہادر شاہ میں گیس پائپ لائن منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی قلت ہے جس پر 2017 یا 2018 تک قابو پالیا جائے گا، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا معاملہ 10 سال قبل حل ہوجانا چاہیئے تھا لیکن اس کا آغاز آج ہورہا ہے، پرویز مشرف کے زمانے سے ملک میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اور2018 میں ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہونا بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کومکمل کرنے میں کچھ وقت لگتا ہے لیکن کچھ لوگ کہتے ہیں کہ حکومت ڈیلیور نہیں کرتی، ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے لگنا ڈیلیور نہیں تو کیا ہے، کارکردگی پرتنقید کرنے والے دیکھیں ملک میں امن بحال ہورہاہے، گرد و غبار اڑانے والے آج بھی موجود ہیں وہ گرد اڑاتے رہیں گے اور ہم منزل تک پہنچیں گے، اس ملک میں خوشحالی آنی چاہیئے کب تک خوشیوں کو ترستے رہیں گے اور کب تک کھیل کود میں لگے رہیں گے، تنقید کرنے والوں کو غالباً کچھ اور نہیں آتا، پاکستان کے عوام نے موقع دیا ہے کہ ان کی خدمت کریں اور عوام دیکھیں گے کہ خدمت سے پاکستان کا نقشہ بدلے گا، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ ملک کو آگے بڑھنا چاہیئے، کراچی کی روشنیاں دوبارہ بحال ہورہی ہیں جہاں ایک مرتبہ پھر بزنس آرہا ہے جب کہ تاجر شہرقائد میں امن سے پہلے سرمایہ کاری کے لئے دبئی میں ملا کرتے تھے لیکن اب وہ کراچی آنا شروع ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایک پیسے کو قوم کی امانت سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت نے 93 ارب روپے کے منصوبے کو 55 ارب روپے میں لگایا، یہی نہیں تین منصوبوں پر مجموعی طور پر 110 ارب روپے کی بچت کی ہے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…