اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چوہدری نثار کے حکم پر ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسلام آبادکو عہدے سے ہٹا دیاگیا ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذکورہ افسر کے خلاف یہ کارروائی عوامی شکایات کے نتیجے پر کی گئی ہے ،وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ عوامی مشکلات کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف بلاتفریق وامتیازکارروائی جاری رہے گی۔عوام اور میڈیا کی جانب سے سرکاری محکموں میں ایسے عناصر کی نشاندہی حوصلہ افزاءہے