اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے قائد حزب اختلاف بننے کی خواہش ظاہر کردی ۔پی پی کے شریک چیئرمین زرداری نے یہ خواہش پارٹی رہنمائوں کے گزشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں ظاہر کی ۔ذرائع کے مطابق پی پی کے دوبئی میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی کو مضبوط کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا جارہا تھا کہ زرداری نے خواہش ظاہر کردی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں منصوبہ پیش کیاگیا کہ بلاول کو رحیم یار خان سے الیکشن لڑوا کر خورشید شاہ کی جگہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنایا جائے جس پر زرداری نے کہاکہ قائد حزب اختلاف انہیں بنادیا جائے ۔ذرائع کا کہناہے کہ زرداری کی اس خواہش پر پارٹی رہنمائوں کے اوسان خطا ہوگئے ، اجلاس میں شریک رہنمائوں نے سمجھایا کہ آپ سابق صدر رہ چکے ہیں ، یہ مناسب نہیں ۔
آصف علی زرداری کی خواہش نے پارٹی رہنمائوں کے اوسان خطا کردیئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں