اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزراءکے آپس میں اختلافات وزیراعظم کیلئے پریشانی کا سبب بننے لگے ہیں‘ خواجہ آصف کے وزیر داخلہ اور احسن اقبال سے اختلافات سے متعلق وزیراعظم نواز شریف کو پریشان کردیا ہے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ نندی پور پراجیکٹ کرپشن پر وزیراعظم کو مشورہ دیا گیا کہ غری جانبدارانہ تحقیقات کروا کر کرپشن ثابت ہونے پر وفاقی وزیر کو عہدہ سے ہٹایا جائے اس حوالے سے نہ صرف حکومت کی عوام میں نیک نامی ہوگی بلکہ آئندہ الیکشن پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف سے وزارت پانی و بجلی کا قلمدان اس لئے بھی واپس لیے جانے کا امکان ہے کیونکہ وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کی وجہ سے وفاقی وزیر وزارت اور نئے پراجیکٹوں پر دلچسپی نہیں لے رہے ہیں ۔ ایل این جی سکینڈل کے حوالے سے بھی وزیر اعظم کو ایک قریبی دوست نے مشورہ دیاہے کہ اس حوالے سے بھی تحقیقات کروائی جائیں ۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزراءکی ڈھائی سالہ کارکردگی کے حوالے سے باریک بینی سے جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔