اسلام آباد( نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد نواز شریف سے فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے بدھ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی اور پاک فضائیہ کے آپریشنل امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیراعظم نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت آپریشن کو منطقی نتیجے تک پہنچانے تک اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور پاک فوج کو بھر پور وسائل کی فراہمی جاری رہے گی تاکہ ملک سے دہشتگردی کی لعنت سے ہمیشہ کیلئے ختم کیا جا سکے وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب قومی اتفاق رائے سے شروع کیا گیا اور اب تک اس میں بڑی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کو دہشتگردوں سے پاک کر دیا جائے گا ۔