لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خا ن نے لاہورکے علاقے گڑھی شاہو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیاکہ امپائرزایک پارٹی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کہ تحریک انصاف کامقصد چند حلقے جیتنانہیں بلکہ پورے پاکستان میں عدل وانصاف کانظام لاناہے ۔لاہورمیں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خا ن نے کہاکہ انتخابی نظام ٹھیک ہونے تک ہماری جماعت احتجاج جاری رکھے گی ۔انہو ںنے کہاکہ ٹریبونل سے فیصلہ لینے میں ڈھائی سال لگے توعام آدمی کوانصاف کیسے ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے شکست سے بچنے کے لئے انتظام کررکھاتھالیکن ہمارے مجموعی ووٹ ن لیگ سے زیادہ نکلے ہیں ۔عمران خا ن نے کہاکہ ہم یہ جنگ الیکشن جیتنے کے لئے نہیں بلکہ انتخابی نظام کودرست کرنے کے لئے لڑرہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شعیب صدیقی کی پی پی 147سے جیت سے ثابت ہوگیاکہ این اے 122میں دھاندلی ہوئی ہے ۔انہوں نے وزیراعظم نوازشریف پرالزام لگایاکہ یہ ہوہی نہیں سکتاکہ نوازشریف اس عمل سے الگ رہے اوردھاندلی نہ کرائے ۔انہوں نے کہاکہ این اے 122کے ووٹ منتقل کیسے ہوئے اس کی تحقیات کررہے ہیں ۔