لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خا ن نے کہاہے کہ تحریک انصاف کامقصد چند حلقے جیتنانہیں بلکہ پورے پاکستان میں عدل وانصاف کانظام لاناہے ۔لاہورمیں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خا ن نے کہاکہ انتخابی نظام ٹھیک ہونے تک ہماری جماعت احتجاج جاری رکھے گی ۔انہوں نے کہاکہ امپائرزبھی ن لیگ کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ۔انہو ںنے کہاکہ ٹریبونل سے فیصلہ لینے میں ڈھائی سال لگے توعام آدمی کوانصاف کیسے ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے شکست سے بچنے کے لئے انتظام کررکھاتھالیکن ہمارے مجموعی ووٹ ن لیگ سے زیادہ نکلے ہیں ۔