جائے وقوعہ سے ایک حملہ آور کا سر بھی ملا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں،بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس جاری تھا کہ اس دوران خود کش حملہ آور نے دھماکے خیز مواد سے خود کو اڑا دیا،ڈی پی او مبشر مکین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایم این اے امجد فاروق کھوسہ کے ڈیرے پر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ الیکشن آفس میں مقامی لیگی رہنما اخترتنگوانی کی زیر صدارت اجلاس جاری تھاکہ اس دوران ایک زور داردھماکہ ہوگیا،دھماکے کی نوعیت کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آیا یہ خود کش دھماکہ تھا یا سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا ہے،اس حوالے سے پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد بھی حاصل کر لئے ہیں۔