،جاں بحق ہونے والوں میں مقامی لیگی رہنما اور ضلع کونسل کے امید وار اختر تنگوانی بھی شامل ہیں،زخمیوں کومقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا ،واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں،عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آوازیں دور دور تک سنیں گئیں ،دھماکے بعد الیکشن آفس کو آگ لگ گئی جس پر ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 15 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا ہے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے ،زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق تونسہ شریف میں سرکاری ہاﺅسنگ اتھارٹی میں ایک بلڈنگ کرائے پر لی گئی تھی جس کو رکن قومی اسمبلی انتخابی مقاصد اور دیگر پارٹی سرگرمیوں کے حوالے سے استعمال کرتے تھے اور اسی آفس میں مقامی افراد کی شکایات اور ازالے کیلئے ہر وقت لوگوں کا ہجوم رہتا ۔ڈی سی اوندیم الرحمن نے خود کش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ ایک خود کش دھماکہ تھا،