تونسہ شریف (آن لائن) ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ شریف میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی امجد فاروق کھوسہ کے ڈیرے پر خودکش دھماکے میں مقامی لیگی رہنما سمیت 8افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ،میڈیا رپوٹرس کے مطابق بدھ کے روز ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے تونسہ شریف میں مسلم لیگ( ن) کے رکن قومی اسمبلی سردار امجد فاروق کھوسہ کے الیکشن آفس میں اس وقت زور دار دھماکہ ہوا جب بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں 20سے25افراد موجو د تھے تاہم رکن قومی اسمبلی سردار امجد فاروق کھوسہ ڈیرے پر موجود نہیں تھے،زوردار دھماکے میں 8افراد موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے