رسالپور(نیوز ڈیسک)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور تمام ملکوں کے ساتھ امن چاہتاہے تاہم ہماری مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جوا ب دینے کیلئے تیار ہے۔پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں 134 ویں جی ڈی پائلٹ سمیت 3 کورسز کی پاسنگ آوٹ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں انہوں نے کہا کہ ضرب عضب میں پاک فضائیہ نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ، امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔تقریب میں ائر چیف مارشل سہل امان بھی شریک تھے،اس موقع پر 104آفیسرز پاس آوٹ ہوئے، جن میں 8خواتین بھی شامل ہیں۔