اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہاہے کہ این اے 122میں ہمارے کارکنوں نے ن لیگ کے ساتھ ساتھ حکومتی مشینری کاڈٹ کرمقابلہ کیاجس پرمیں ان کوشاباش دیتاہوں ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوامیں موروثی سیاست پرشرمندہ ہوں ۔انہوں نے ان خبروں کی سختی سے تردیدکی کہ ان کی بہنوں نے ووٹ نہیں ڈالا۔عمران خان نے کہاکہ میری بہنوں نے علیم خان کوووٹ دیا۔انہوں نے کہاکہ این اے 122میں ووٹوں کی منتقلی کے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں اورجلد ہی منظرعام پرلائینگے۔