اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو انٹر نیٹ کی سست رفتار کا سامنا ہے، جس کی وجہ زیر زمین کیبل میں خرابی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو دنیا سے ملانےوالی ایک سے زائد ’بیک ہاول‘ کیبل میں کچھ تکنیکی خرابی ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ کی رفتار بالخصوص پی ٹی سی ایل صارفین کیلئے پہلے سے سست ہوگئی ہے تاہم متبادل انتظامات کرلیے گئے ہیں. پی ٹی سی ایل نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ انٹرنیٹ کی دستیابی کیلئے متبادل انتظامات کردیئے گئے ہیں۔