اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ انہوں نے کہا ہے مارچ 2018 تک لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا دس ہزار چھ سو میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کریں گے۔ ضرب عضب کے بعد ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں ایک سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا 2018 کے مارچ تک لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیا جائے گا۔ انہوں نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد کراچی اور ملک کی فضا بہتر ہوئی ہے۔