اسلام آباد ( نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے عمران خان مولا جٹ بن جاتے ہیں اور انتخابات کے بعد یملا جٹ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت نے جس طرح تنگ نظری اور تعصب کا مظاہرہ کیا وہ قابل مذمت ہے۔ شیوسینا نے تعصب کا مظاہرہ کیا جو قابل مذمت ہے۔سینیٹ اجلاس کے موقع پر انہوں نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کے عوام جذبات اور تحمل کا جذبہ رکھتے ہیں۔ خورشید قصوری کے ساتھ بھارتی رویے کا نوٹس لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا عمران خان قومی اسمبلی کے سپیکر کو جعلی سپیکر کہتے تھے۔