جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ججزفیصلہ آئین وقانون کے مطابق دیتےہیں،نظرثانی سے فرق نہیں پڑتا،چیف جسٹس

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئین پاکستان نے عدلیہ پربنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کی بھاری ذمہ داری عائد کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نہ صرف عدلیہ کو انتظامیہ اور مقننہ سے الگ رکھا گیا ہے بلکہ آئین میں عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے پر بھرپور زور دیا گیا ہے۔ یہ مسلمہ امر ہے کہ عدل و انصاف کا عمل ملک میں وحدت اور اخوت کا باعث ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ کسی بھی اختلاف یا غیر یقینی صورت حال میں تمام اداورں اور عوام کی نظریں ہمیشہ عدلیہ پر رہتی ہیں۔ عدلیہ نے اپنے طور پر حالات کے مطابق ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ اپنے آئینی اور قانونی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے عوامی بہبود میں ایسا فیصلہ صادر کیا جائے جس سے غیر قانونی اقدامات کی حوصلہ شکنی ہو اور معاشرے میں امن و انصاف کو فروغ ملے تاکہ جمہوریت اور ریاستی بنیادوں کو مضبوط کیا جاسکے۔ عدلیہ کے فرائض کی بطریقِ احسن ادائیگی میں بار کاہمیشہ اہم کردار ہوتا ہے۔ بار کی اعلیٰ معاونت کے بغیر جج صاحبان اپنی ذمہ داری سے بہتر طور پرعہدہ برا نہیں ہو سکتے۔ اسی بنا پر ملک میں قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ بینچ اور بار میں مکمل ہم آہنگی اور تعاون کی فضا قائم ہو۔ انصاف کی گاڑی کے یہ دو پہیے ساتھ ساتھ چلیں اور اپنی مشترکہ منزل ِ مقصود ، یعنی فریقینِ مقدمہ کے مابین آئین و قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی ، کو پالیں ۔خطاب کے آخر میں چیف جسٹس نے پاکستان بارکونسل کے چیئرمین ایگزیکٹواحسن بھون کے تحفظات کابھی جواب دیاجس میں انھوں نے کہاکہ تما م معاملات کاپہلے ہی جائزہ لیاجارہاہے قانون کے مطابق ان کافیصلہ کیاجائیگا۔اس موقع پر جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کہا کہ اپنے پورے دور میں کوشش کی کہ تمام فیصلوں میں قانون اور انصاف کے تقاضے پورے کر سکوں ،،اعلی عدلیہ میں بطور جج خدمات انجام دینے میں ساتھی ججز کا شکر گزار ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…