،جبکہ چیئرمین ایگزیکٹوپاکستان بارکونسل احسن بھون نے خطاب کے دوران مطالبہ کیاکہ پی سی اوججز کے حوالے سے عدالت اپنے فیصلے پرنظرثانی کرے اوران ججزکے نام بھی ججز تقرر کے کمیشن کے روبروپیش کیے جانے چاہیں ،بنچ اور بارکے درمیان باہمی احترام کے رشتے سے ہی عام آدمی کوانصاف کی فراہمی ممکن ہے جبکہ صدر سپریم کورٹ بارفضل حق عباسی نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے ایک جج کے وکیل کے خلاف سخت فیصلے پرنظرثانی کرکے اچھی روایت قائم کی ہے جبکہ اٹارنی جنرل پاکستان سلمان بٹ نے جسٹس سرمد جلال عثمانی کی خدمات کوسراہا،پیرکے روزسپریم کورٹ میں منعقدہ فل کورٹ ریفرنس سے خطاب میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں معاشی ترقی عوام کی خوشحالی اور جمہوریت کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے میں عدل و انصاف امن اور قانون کی حکمرانی ہو،،ایسا جب ہی ممکن ہے جب ہر ادارہ اپنا کام آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل فرض شناسی کے ساتھ انجام دے،، کسی بھی ادارے کی جانب سے اپنی مقررہ حدور سے تجاوز جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے،،