پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ووٹر لسٹوں میں غلطیاں تھیں ،حلقے کے باہر کا بہت سا ووٹ ہماری طرف جبکہ ہمارا ووٹ باہر چلا گیا ‘ ایاز صادق

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نو منتخب رکن قومی اسمبلی سردا ر ایاز صادق نے کہا ہے کہ ووٹر لسٹوں میں غلطیاں تھیں جسکے تحت حلقے کے باہر کا بہت سا ووٹ یہاں آ گیا جبکہ ہمارا ووٹ باہر چلا گیا ،محسن لطیف کی شکست پر صرف یہ کہوں گاکہ اب وہ زمانہ ہے کہ رکن قومی اسمبلی ہو یا صوبائی اسمبلی بغیر حلقے کے اپنی بقاءکو ممکن نہیں بنا یا جا سکتا اور اب کارکردگی کو پذیرائی ملتی ہے ، میں ووٹ کاسٹ ہونے کی شرح کا جس قدر اندازہ کر رہا تھا وہ درست ثابت نہیں ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر مبارکباد دینے آنے والے وفاقی وزیر دفاع رانا تنویر حسین کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ ووٹر

مزیدسنئے:”” میٹروبس اب جنگلہ بس بن کر رہ گئی ہے

لسٹوں کے بارے میں بہت سی شکایات تھیں اور اس کی درستگی کے لئے نادرا کو تحریری طور پر لکھا بھی تھا ۔ میری اپنی ہمشیرہ کا ووٹ گلبرگ سے عسکری ٹین منتقل ہو گیا ۔ ووٹر لسٹوں میں باہر کا بہت سا ووٹ یہاں آ گیا جبکہ ہمارا ووٹ باہر چلا گیا۔ انہوں نے کم مارجن سے فتح کے سوال کے جواب میں کہا کہ ووٹ کاسٹ ہونے کی شرح کم رہی اور یہ میری توقع کے بھی برعکس تھی ۔ عام طور پر شہری علاقوں میں ضمنی انتخاب میں ووٹنگ کاسٹ ہونے کی یہی شرح ہوتی ہے لیکن جس طرح حلقے کی عوام کے جذبات تھے میں سوچ رہا تھاکہ ووٹ کاسٹ ہونے کی شرح زیادہ ہو گی ۔ انہوں نے محسن لطیف کو شکست کے سوال کے جواب میں کہا کہ اب وہ زمانہ ہے کہ رکن قومی اسمبلی ہو یا صوبائی اسمبلی بغیر حلقے کے اپنی بقاءکو ممکن نہیں بنا یا سکتا اور اب کارکردگی کو پذیرائی ملتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میں اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ او رلاہور کے شیروں کا شکر گزار ہوں اور اپنے حلقے اور عوام کی ترقی کے لئے پہلے سے بڑھ کر کام کروں گا۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…