راولپنڈی ( آن لائن ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزےراعظم بےنظےر بھٹو قتل کےس میں استغاثہ کے گواہ سابق ایس پی طاہر ایوب کی عدم حاضری وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے‘ جبکہ گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان کے لئے نومبر کے اختتام تک دستیابی کے جواب پر فاضل عدالت نے
مزیدسنئے:کل عمران خان کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا
کارروائی ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دائر سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں گزشتہ روز مقدمے کے مدعی سابق ایس ایچ او کاشف ریاض کے بیان پر جرح کی جانی تھی لیکن وہ عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔ اسی عدالت میں سابق ایس پی طاہر ایوب کے عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر فاضل جج نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ امریکی صحافی مارک سیگل نومبر کے اختتام تک جرح کروا سکیں گے جس پر فاضل عدالت نے سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔