حلقہ این اے 122: تحریک انصاف نے شکست تسلیم کر لی

12  اکتوبر‬‮  2015

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 122 میں ضمنی انتخابات کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف انتخابی نتائج کو تسلیم کر لیا ہے تاہم انھوں نے انتخابات پر تحفظات کا بھی اظہار کیا۔لاہور میں اتوار کی شب گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس ہوئے جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے مقابلہ ریاستی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے کیا ہے جس پر انھیں تحفظات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے صوبائی اسمبلی کے نشست پر کامیابی حاصل کی ہے جس سے ان کے حوصلے بڑھے ہیں۔حلقہ این اے 122 کے امیدوار علیم خان نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ انتخابات کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کو کم ووٹ ملے ہیں جسے وہ اپنی کامیابی سمجھتے ہیں۔چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اب ان کی جماعت کی نظریں بلدیاتی انتخابات پر ہیں۔عام انتخابات 2013 میں قومی اسمبلی کے اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق کامیاب ہوئے تھے لیکن تحریک انصاف کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کے بعد الیکشن ٹرائبیونل نے نتائج کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخابات کروانے کا فیصلہ دیا تھا۔دوسری جانب مقامی ٹی وی چینلز پر لاہور کے مختلف علاقوں میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے جشن منانے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔مسلم لیگ ن کے امیدوار ایاز صادق نے لاہور میں کارکنوں اور حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا اب عمران خان کو دھرنوں کی سیاست ترک کے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔انھوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جیت کا جشن اس دن منایا جائے گا جس دن عمران خان ان کے ساتھ مل کر ملک کے استحکام کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کریں گے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…