این اے 122او رپی پی 147،غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج ،فیصلہ ہوگیا،ن لیگ اور تحریک انصاف دونوں کا جشن

11  اکتوبر‬‮  2015

لاہور( نیوزڈیسک)ایاز صادق75287 جبکہ علیم خان 71256ووٹ حاصل کرسکے۔این اے 122او رپی پی 147کے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آنے کاسلسلہ شروع ہوتے ہی (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے ،دونوں جماعتوں کے کارکن انتخابی دفاتر میں جمع ہو کر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے اپنی اپنی قیادت کے حق میں اور مخالفین کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ،این اے 122کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں سردار ایاز صادق کی لیڈ سامنے آنے پر پیشگی مٹھائیاں تقسیم کر دی گئیںاور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا ،(ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اپنی اپنی قیادت کے حق میں مختلف مقامات پر ریلیاں بھی نکالیں ،غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 147کی نشست جیتنے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھی بھرپور جشن منایا ۔تفصیلات کے مطابق زندہ دلان لاہور نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ضمنی انتخاب کے نتائج جاننے کے لئے رات جاگ کر اور جشن منا کر گزاری۔ پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکن تازہ دم ہو کر اپنے امیدواروں کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے شاہراہوں پر نکل آئے اور ہلہ گلہ کرنے کے بعد انتخابی دفاتر میںپہنچ گئے جہاں پارٹی نغموں او ر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے جاتے رہے ۔مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد فیروز پور روڈ اور گڑھی شاہو میں واقع مسلم لیگ (ن) کے انتخابی دفاتر میں موجود رہی جہاں حق میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ آتے ہی رو عمران رو اوراپنی قیادت کے حق میں بآواز بلند نعرے لگائے جاتے جبکہ مخالفت میں نتیجہ آنے پر خاموشی چھا جاتی اسی طرح پی ٹی آئی کے کارکن بھی حق میں نتیجہ آنے پر گو نواز گو کے نعروں کے ساتھ اپنی قیادت کی پذیرائی کرتے رہے اور خاموشی پر پی ٹی آئی کے کیمپوںمیں بھی خاموشی ڈیرے ڈال لیتی ۔ پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے کارکنوں کے جشن کی وجہ سے مرکزی شاہراہوں پرٹریفک کا نظام شام سے رات گئے تک معطل رہا جسکی وجہ سے شہریوں کے چھٹی کے روز کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ۔ مسلم لیگ (ن) کی دفاتر میں این اے 122سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق حق میں فیصلہ آنے کی خوشی میںپیشگی مٹھائیاں تقسیم کر دی گئیں جبکہ مکمل نتیجہ آنے کے بعد ایک دوسرے کو دوبارہ مٹھائیاں کھلائی گئیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلے بھی توڑے گئے ۔ اس سارے عمل کے دوران پیپلز پارٹی نے مکمل خاموشی اختیار کئے رکھی ۔مسلم لیگ (ن) کے ماڈل ٹاﺅن میں واقع مرکزی سیکرٹریٹ میںبھی جشن منایا گیا ۔اس موقع پر مٹھائی تقسیم کی گئی جبکہ کارکن سردار ایاز صادق کی کامیابی کی خوشی میں بھنگڑے ڈالتے ہوئے قیادت کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی کی خبر پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی ، لاہور کے صدر پرویز ملک سمیت اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، دوست احباب اور عزیز و اقارب سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دی ۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، صوبائی وزراءاور اراکین اسمبلی کی طرف سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 122سے سردار ایاز صادق کی کامیابی کی خوشی میں ان کی رہائشگاہ پر مٹھائی کی ٹوکریاں بھجوائیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…