این اے144اوکاڑہ ،آگئی وہ پہلی خبر جس کا انتظارتھا،غیرحتمی/غیرسرکاری نتائج جاری،بڑے برج الٹ گئے

11  اکتوبر‬‮  2015

اوکاڑہ کینٹ( این این آئی) ضمنی الیکشن این اے 144اوکاڑہ میں آزاد امیدوار چوہدری ریاض الحق (جج) 83240 ہزارووٹ حاصل کر کے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگے،کارکنو ں کا جشن، مدمقابل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر علی عارف چوہدری 41050ہزارووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ،انجمن مرزاعین پنجاب کے جنرل سیکرٹری آزاد امیدوار مہر عبد الستار 11420ہزارووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارسابق صوبائی وزیر محمد اشرف خاں سوہنا 7180ہزارووٹ حاصل کر کے چوتھے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سابق ایم این اے چوہدری سجادالحسن 3700ووٹ لے کر پانچوں نمبر پر رہے، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیاب ہو نے والے چوہدری ریاض الحق (جج) مسلم لیگ (ن) کے راہنما اورمسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما حمزہ شہباز کے قریبی ساتھی ہیں لیکن مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے چوہدری ریاض الحق (جج) کو ٹکٹ نہ دیاجس پر انہوں نے آزاد طور پر ضمنی الیکشن میں حصہ لیا ،این اے 144اوکاڑہ کی سیٹ مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے چوہدری محمد عارف کی جعلی ڈگری میں نااہلی کے بعد ان کے بیٹے علی عارف چوہدری کو پارٹی ٹکٹ دیا تھا، علی عارف چوہدری کی کیمپن صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب میاں یاور زمان اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری میاں محمد منیر سمیت ضلع بھر کے ارکان اسمبلی کر رہے تھے دوسری طرف چوہدری ریاض الحق (جج) کو پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پی پی 189اوکاڑہ چوہدری مسعود شفقت ربیرہ کی حمایت حاصل تھی ،آزاد امیدوار چوہدری ریاض الحق (جج) کی سپورٹ کر نے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے چوہدری مسعود شفقت ربیرہ کو 24گھنٹے کا شوکاز نوٹس بھی دیا تھا لیکن اس کے باوجود چوہدری مسعود شفقت ربیرہ نے چوہدری ریاض الحق (جج) کی حمایت جاری رکھی اور ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ چوہدری ریاض الحق (جج)کامیابی پر کارکنوں نے جشن منایا اور بھگڑے ڈالے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…