راولپنڈی (این این آئی)سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب فضائی کارروائی کر کے 22دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے چھ ٹھکانے تباہ کر دیئےـآئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دتہ خیل سے آگے پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے میں گزشتہ شب فضائی کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے چھ ٹھکانے تباہ ہو گئے جبکہ 22 دہشت گرد مارے گئےـ