لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں قومی حلقہ این اے122اور صوبائی حلقہ پی پی147میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ووٹرز آج سردار ایاز اور علیم خان کی قسمت کافیصلہ کریں گے۔ اس بڑے معرکے کے لیے سیکورٹی کیانتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ شفافیت برقرار رکھنے کے لیے پولنگ اسٹیشنزکے اندر بھی فوج موجود ہے۔قومی حلقہ این اے122اور صوبائی حلقہ پی پی147میں پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہوگئی ہے جو شام 5 بجے اختتام پذیر ہو گی۔این اے122سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق،تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان اور پیپلز پارٹی کے بیرسٹر عامر حسن میدان میں ہیں۔پی پی 147سیمسلم لیگ ن کیامیدوار محسن لطیف،تحریکِ انصاف کے شعیب صدیقی اور پیپلزپارٹی کے افتخار شاہد کے درمیان مقابلہ ہو گا۔دونوں نشستوں پر اصل مقابلہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان ہی متوقع ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے122میں ووٹرز کی کل تعداد3لاکھ 47ہزار762ہے جبکہ ووٹنگ کیلئے284پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں،جن میں 134پولنگ اسٹیشن مردانہ اور 134ہی زنانہ ہیں جبکہ 16پولنگ اسٹیشن مشترکہ ہیں۔حلقہ میں 673پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔حلقے میں21ہزار نئے و وٹرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔