اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم ہاو¿س نے وزیراعظم نواز شریف پر عمران خان کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاو¿س نے عمران خان کی گذشتہ روز کی جانے والی پریس کانفرنس پر ردٍ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا وزیراعظم پر بھارت کے ساتھ کاروبار میں 60 ملین ڈالر کمانے کا الزام بے بنیاد ہے ،جس پر عمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق عمران خان نے شریف خاندان پر دو نئی شوگر ملیں لگانے کا الزام بھی عائد کیا ہے جو کہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے