اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے جس میں افغانستان کی صورتحال پر اس کے پاکستان پر اثرات کا جائزہ لیا گیا جبکہ ملاقات میں ملکی سکیورٹی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہونے والی کارروائیوں پر بھی گفتگو ہوئی۔