سکولوں کے لئے پانچ ارب سے زائد رقم خرچ کی لیکن اگر یہ رقم سرکاری سکولوں کی حالت زارکی بہتری کے لئے استعمال کی جاتی تو اس سے 21ہزار سکولوں کی حالت بہتر بنائی جا سکتی تھی ۔ پنجاب میں 61فیصد سکولوں میںبجلی ،38فیصد میں صاف پانی میسر نہیں اور 35فیصد میںٹوائلٹس نہیںہیں۔ انہوںنے کہا کہ اسلام آباد ائیر پورٹ بھی کرپشن کا منصوبہ ہے جس کی 2008ءمیں لاگت 37ارب روپے تھی اور آج یہ لاگت 100ارب روپے تک پہنچ چکی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ کے ایس بی بینک بھی کرپشن کا ایک میگا سکینڈل ہے یہ کس طرح آگے پیچھے ہوا یہ بھی منظر عام پر آنا چاہیے او رجو لوگ ذمہ دار ہیں انہیں سزا ملنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے سستی روٹی پروگرام شروع کیا جس پر 34ارب روپے خرچ ہوئے لیکن اربوں روپے کرپشن کی نظر ہو گئے ۔سستی روٹی پروگرام کا سربراہ اس شخص کو بنایا گیا جس پر ایفی ڈرین کا کیس تھا ۔ عمران خان نے کہا کہ 2008ءمیںپاکستان پر 65ارب ڈالر بیرونی اور 19ارب اندرونی قرضے تھے اور ہر پاکستانی 2008ءمیں 37ارب کا مقروض تھا اور آج ہر پاکستان 1لاکھ10ہزار کا مقروض ہو چکا ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو 2018ءتک ہر پاکستانی ایک لاکھ 40ہزار کا مقروض ہو جائے گا۔ (ن) لیگ کی پہلی حکومت ہوتی تو ہم سمجھ لیتے کہ ان سے غلطیاں ہوئیں لیکن یہ بار بار اقتدار میں آئے ہیں اور اس میںکوئی شک نہیں (ن) لیگ صرف فیملی بزنس اور پیسہ بڑھانے کےلئے اقتدار میں آتی ہے ۔ لاہور میںستر فیصد عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ،ہسپتال میں ایک ایک بیڈ پر چار چار مریض پڑے ہیں اور جب تحریک انصاف نے حافظ آباد میںکامیاب کسان کنونشن کیا تو اس کے بعد حکمرانوں کو بھی کسان پیکج یاد آ گیا ہے ۔حکمرانوں نے میٹرو پر 150ارب روپے خرچ کر دئیے اگر یہ کسانوں اور غریب عوام پر خرچ کئے جاتے تو اس سے غربت ،مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی ہوتی ۔ قرضہ لے کر صرف وہی منصوبے بناتے ہیں جن میں سے انہیںکمیشن ملناہوتی ہے یہ ایسے منصوبے نہیںبناتے جس سے عا م آدمی یا غریب کو کوئی فائدہ پہنچے ۔ انہوںنے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اکا منصوبہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ایک سنہری موقع ہے اور چین نے اپنے مغربی حصے کو سمندر کے ذریعے دنیا سے ملانے کے لئے گوادر کا منصوبہ شروع کیا لیکن اقتصادی راہداری کا منصوبہ جس کو ڈیرہ اسماعیل خان کے ذریعے انتہائی قریب سے پاکستان کے ساتھ جوڑا جا سکتا تھا شریف برادران نے اپنے مفادات کے لئے انتہائی لمبے روٹ کے ذریعے اسے پنجاب سے جوڑا اور اس منصوبے کے لئے بھی شریف برادران ہی بیرون ملک معاہدہ کر رہے ہیں ۔ شہباز شریف چین جا سکتے ہیں باقی صوبوںکے وزیر اعلیٰ کیوں نہیں جا سکتے ۔اگر بھارت سے کچھ طے کرنا ہو تو اس کے لئے حسین نوازجاتے ہیں یہ پاکستان کے مفاد کو نقصان پہنچا کر اپنا فائدہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اقتصادی راہداری کو بلوچستان سے بھی گزارا جائے تواس سے وہاں کی عوام میں پائی جانے والی محرومیاں ختم ہو سکتی ہیں لیکن (ن) لیگ پنجاب اور اپنے مفاد کا سوچ رہی ہے اور میںپنجابی ہونے کے باوجودیہ کہتا ہوں کہ ا س سے پنجاب کے خلاف ایسی نفرت پیدا ہو گی جیسے مشرقی پاکستان کی ہمارے خلاف پیدا ہوئی تھی ۔ انہوںنے کہا کہ عدالت کے حکم کے مطابق شوگر ملز لگانے پر پابندی ہے لیکن اس کے باوجود شریف برادران جنوبی پنجاب میںدو شوگر ملیں لگا رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ لاہور کا ضمنی الیکشن صرف تحریک انصاف نہیں پاکستان کے لئے بھی اہم ہے اور آج کے جلسے میں صرف لاہور نہیں پورے پنجاب سے لوگ آئیں گے ۔ ہم نے خواتین کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں اور پورا پہرہ دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ لاہور کے لوگ (ن) لیگ سے پیسے لیں گے لیکن ووٹ تحریک انصاف کو دیں گے اور ہم جب تک ووٹوں کی گنتی اور باقاعدہ اعلان نہیں ہو جاتا ہر ڈبے کے ساتھ موجود رہیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ہم اس حلقے میں جلسہ کر رہے ہیں جہاں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے ہمیں کیسے جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ ہم انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور ہر صورت جلسہ کیا جائےگا ۔
پاکستان میں نواز شریف کا امارت میں تیسرا نمبر ہے ،ٹیکس دینے والے پہلے دس ہزار لوگوں میں ان کا نام شامل نہیں،عمران خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں