پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں نواز شریف کا امارت میں تیسرا نمبر ہے ،ٹیکس دینے والے پہلے دس ہزار لوگوں میں ان کا نام شامل نہیں،عمران خان

datetime 8  اکتوبر‬‮  2015
Imran Khan, who once supported Pervez Musharraf, says the "real war" for a Pakistani democracy is only just beginning.
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سامنے ہے وہ 32ارب سے 82ارب تک پہنچ گیا لیکن صرف 5روز چلنے کے بعد ہی وہ منصوبہ بھی ختم ہو گیا ۔ حکومت کی درخواست پر جسٹس (ر) ناصر زاہد نے آڈٹ کرنے سے انکار کر دیاہے ہم سمجھتے ہیں کہ جس طرح رینٹل پاور کا آڈٹ ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے کرایا گیا اسی طرح نندی پورمنصوبے کا بھی ایشین ڈویلپمنٹ سے آڈٹ کرایا جائے ۔ نیپرا نے ہی بتایا ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو 20ارب کا نقصان ہوا جنہوںنے اپنی نا اہلی اور کوتاہیوں کی سزا غریب عوام کو دی اور ان سے 20ارب اضافی وصول کر لئے ۔ نیلم جہلم منصوبے کا سرچارج ہر ماہ عوام سے بلوں سے وصول کیا جارہا ہے اور اس منصوبے کے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو پچاس ارب کا سالانہ نقصان ہو رہا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ ایل این جی منصوبہ بھی ایک سکینڈل ہے ۔ یہ اربوں ڈالر کا منصوبہ ہے لیکن قیمت کے تعین سمیت تمام معاملات کو انتہائی خفیہ رکھا جارہا ہے ۔ اگر اس منصوبے کی تحقیقات ہوئیں تو واضح ہو جائے گا کون اس میں پیسہ بنا رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مشرف کے دور میں بجلی کا سر کلر ڈیٹ 200ارب روپے تھا ،پیپلز پارٹی کے دور میں 480روپے تک پہنچا ۔(ن) لیگ نے اقتدارمیں آ کر نہ جانے کن کو سرکلر ڈیٹ کی مد میں 480ارب روپے کی ادائیگیاں کیںلیکن آج حالت یہ ہے کہ یہ سرکلر ڈیٹ 600ارب تک پہنچ چکا ہے جبکہ (ن) لیگ کے دور میں بجلی کی قیمتیں دو گنی کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کے دور میں اسٹیل ملز کی پیداوار ی استعداد74فیصد اور منافع تقریباً60ارب کے قریب تھا ، پیپلز پارٹی آئی تو اسٹیل ملز کو 60ارب کا نقصان پہنچا یا جبکہ اس کی پیداوار ی استعداد بھی انتہائی کم کردی گئی اور منافع صرف 8ارب کے قریب تھا لیکن انتہائی تجربہ کار ہونے کادعویٰ کرنے والی مسلم لیگ (ن) آئی تو اسٹیل ملز سرے سے ہی بند ہوگئی اور اب اسٹیل ملز اس پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو دے رہے ہیں جس نے ماضی میں اسے نقصان پہنچایا ۔ دوسری طرف شریف برادران کی سعودی عرب اور پاکستان میں اسٹیل ملیں بڑی کامیابی سے چلتی ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ صرف اپنے بزنس اور ذاتی مفادات کا ہی تحفظ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کبھی نام ہوتا تھا لیکن اب یہ 100کے خسارے میں ہے ۔چند روز پہلے پائلٹس کی ہڑتال کی وجہ سے اسے 40کروڑ روپے کا نقصان ہوا لیکن دوسری طر ف وفاقی وزیر شاید خاقان عباسی کی نجی ائیر لائن نے کرایوںمیں اضافہ کر کے صرف چھ روز میں نو کروڑ روپے منافع کما لیا ۔ انہوںنے کہا کہ اعتزاز احسن پارلیمنٹ میں یہ بتا چکے ہیں کہ نوازشریف نے 1994-96ءتک صرف 470روپے ٹیکس دیا ۔جلا وطنی کے دوران انکی شوگر ملیں تو پاکستان میں تھیں لیکن کوئی ٹیکس نہیں دیا گیا ۔ملک واپس آ کر صرف پانچ ہزار روپے ٹیکس کی مد میں ادا کئے گئے لیکن اب سنا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے وہ زیادہ ٹیکس دے رہے ہیں۔ نواز شریف کے پاس 140ارب روپے کی دولت ہے جبکہ وکی پیڈیا کہہ رہا ہے کہ نواز شریف پاکستان میں دولت کے حساب سے تیسرے امیر ترین شخص ہیںلیکن ٹاپ دس ہزار ٹیکس دینے والوں میں ان کا نام شامل ہیں ۔ریمنڈ بیکر نے اپنی کتاب میںلکھا ہے کہ نواز شریف نے اپنے دور ادوار میں کرپشن کر کے 42ارب روپے بنائے ۔موٹر وے کے ذریعے 160ملین ڈالر ،بینکوں سے 140ملین ڈالر کا قرضے لئے ،140ملین ڈالر بھارت کو چینی فروخت کر کے ،1990-92ءکے دوران بینکوں سے قرضوں کی مد میں 6ارب روپے لئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف جب 1988-89ءمیں وزیر اعلیٰ رہے تو اس وقت بھی آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھاکہ نواز شریف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے قومی خزانے کو 35ارب کانقصان ہوا ۔ لاہور میں شریف برادران نے چھانگا مانگا کی سیاست کے لئے 3ہزار ایل ڈی اے کے پلاٹس بانٹے اس وقت جوہرٹا ﺅن میں پلاٹ کی قیمت پانچ لاکھ روپے تھی جو آج پانچ ارب روپے بنتے ہیں۔رائے ونڈ میں 1800ایکڑ پر محل بنانے کے بعد سڑکوں سمیت دیگر انفراسٹر اکچر کے لئے سرکاری خزانے سے 6ارب روپے استعمال کئے گئے ۔ انہوںنے کہا کہ میٹرو کا منصوبہ چین میں فی کلو میٹر 4.11ملین ڈالر ،بھارت کے احمد آباد میں یہ منصوبہ 3ملین ڈالر جبکہ لاہور میںیہ منصوبہ 11ملین ڈالر اور اسلام آباد میں 20ملین ڈالر فی کلوکی لاگت سے مکمل ہوا ہے جو بہت بڑی کرپشن ہے جس کا آڈٹ ہونا چاہیے ۔ شریف برادران نے دانش



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…