لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نندی پور منصوبے کا ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے آڈٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گڈ گورننس اور تجربہ کاری کی دعویدار(ن) لیگ کے دور میں قومی اسٹیل ملز بند ہو گئی جبکہ شریف خاندان کی پاکستان اور سعودی عرب میں ذاتی اسٹیل ملیں ترقی کر رہی ہیں ، فوج اور رینجرز کی موجودگی کے باوجود ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی دھاندلی کا خطرہ موجود ہے ،چیف الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے لیکن صوبائی ممبران پر اعتبار نہیں کیونکہ یہ عام انتخابات میں دھاندلی میں ملوث رہے ہیں،انتخابی نتائج دیکھنے کے بعد الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے،2013ءاور 2015ءکی پی ٹی آئی میں بڑا فرق ہے اگر دھاندلی کی کوشش کی گئی تو اچھا نہیں ہوگا ،نیلم جہلم منصوبہ تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے قوم کو سالانہ 50ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے ، ایل این جی خفیہ ڈیل ہے اور اس پر سالانہ اربوں ڈالرز خرچ ہوگا ، اس کی بھی آزادانہ تحقیقات کی جائیں تاکہ معلوم ہو سکے اس میں کون پیسہ بنا رہا ہے ،100خسارے کا شکار پی آئی اے کو حالیہ ہڑتال کی وجہ سے مزید 40کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے جبکہ شاہد خاقان عباسی کی ائیر لائن نے کرایوں میں اضافہ کر کے 6دنوں میں 9کروڑ روپے زائد منافع کمایا ،نواز شریف نے اپنے دو ادوار میں کرپشن کے ذریعے 42ارب روپے بنائے ،اقتدار میں آکر شریف برادران اور آصف زرداری سمیت تمام کرپٹ سیاستدانوں کے ساتھ وہی سلوک کرےںگے جو ہم نے خیبرپختوانخواہ میں اپنے وزیر اور دیگر لوگوںکے ساتھ کرپشن کرنے پر کیا ہے،نواز شریف کا140ارب روپے کے اثاثوں کے ساتھ پاکستان میں تیسرا نمبر ہے لیکن ٹیکس دینے والے پہلے دس ہزار لوگوں میں ان نام شامل نہیں،پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کا بلوچستان یا ڈیرہ اسماعیل خان کی بجائے پنجاب سے روٹ گزارنے کے اقدام کی وجہ سے چھوٹے صوبوں میں پنجاب کے خلاف نفرتیں پیدا ہوں گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف چیئرمین سیکرٹریٹ میں شاہ محمود قریشی، چوہدری محمد سرور ،میاں اسلم اقبال ،نعیم الحق اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ (ن ) لیگ چھ مرتبہ پنجاب اور تین مرتبہ وفاق میں حکومت کر رہی ہے لیکن اس نے قوم سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ۔ہم احتجاجی دھرنے میں مصروف رہے جسکی وجہ سے ہم پارلیمنٹ بھرپو راپوزیشن کا کردار ادا نہیں کر سکے لیکن اب ان کی کرپشن کے ایک ایک سکینڈل کو قوم کے سامنے لائیں گے ۔ (ن) لیگ نے انتخابی مہم کے دوران روشنن پاکستان کا نعرہ لگایا ،شہباز شریف نے کہا تھاکہ اگر چھ ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کر سکا تو میرا نام بدل دینا ،نواز شریف نے اقتدارمیں آنے کے بعد کہا کہ 2017لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی لیکن اب نیپرا کی رپورٹ کے مطابق 2020ءتک بھی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن نہیں۔ نیپرا اور آڈیٹر جنرل پاکستان کا نہیں ۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا کہ موجودہ حکومت نے بجلی چوری ، نا اہلی اور کرپشن کی مد میں قومی خزانے کو 980ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے ۔نیپرا نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ عوام کو 70فیصد اوور بلنگ کر کے بجلی کے بھجوائے گئے ۔ انہوںنے کہا کہ نندی پور کرپشن کا منصوبہ بھی پوری قوم کے
پاکستان میں نواز شریف کا امارت میں تیسرا نمبر ہے ،ٹیکس دینے والے پہلے دس ہزار لوگوں میں ان کا نام شامل نہیں،عمران خان

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں