اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار سے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل خاور حیات نے ملاقات کی۔ ڈی جی اے این ایف نے انسداد منشیات سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے اے این ایف کو فعال ادارہ بنانے پر ڈی جی کی کوششوں کو سراہا۔واضح رہے کہ چوہدری نثارعلی خان کے وفاقی وزیرداخلہ بننے کے بعد اے این ایف کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے ۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثارعلی خان نے اے این ایف کوسیاسی وابستگیوں سے بالاترہوکرسمگللنگ کرنے والے افرادکے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کررکھے ہیں جس کی وجہ اے این ایف کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے ۔