دبئی (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے سابق صدراورپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کوعہدہ چھوڑنے کامشورہ دیاہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق پیپلزپارٹی کے دبئی میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی کے اہم رہنماﺅں نے مشورہ دیاکہ آصف علی زرداری کی وجہ سے پارٹی کاگراف گررہاہے اورکیونکہ اس وقت پارٹی شدید بحران کاشکارہے اس لئے ان کوسیاست سے ریٹائرمنٹ نے لینی چاہیے ۔ایک رہنماءنے باقاعدہ طورپرچینل کے نمائندے کوبتایاآصف زرداری کوعہدہ چھوڑنے کےلئے کہاگیاہے کیونکہ پارٹی کی الیکشن مہم کے دوران بینرزپرجب ان کی تصویرآویزاں ہوگی تواس کاپیپلزپارٹی پراثرپڑے گا۔