اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان شام کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔ پاکستان کی شام کے حوالے سے پالیسی غیر جانبدرانہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سول نیو کلیئر تعاون سب کے لئے غیر امتیازی ہونا چاہئے۔ بھارتی مظالم کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا مسلم ممالک بھارت میں گائے کو ذبح کرنے پر مسلمانوں پر تشدد پر تشویش ہے۔ بھارت اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنائے۔ سانحہ منی میں 89 پاکستانی شہید پانچ زخمی اور 43لاپتہ ہیں۔ افغانستان سے پاکستان کے خلاف بیانات آتے رہتے ہیں۔ پاکستان اپنی سرزمین پر داعش کا وجود کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔ داعش کی کوئی چیز اسلامی نہیں ہے کہ اسے اسلامی کہا جائے۔