اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بھگوڑے اور ق لیگ کے مفرور عمران خان کے امیدوار ہیں، عمران خان جھوٹوں کے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آج کے جلسے میں عمران خان کے چہرے پر عیار اور ہار عیاں تھی، خیبر پختونخوا کی حکومت نے کئی غیر ملکی ایجنسیوں سے کروڑوں ڈالر کے قرضے لئے ہیں، ہم ماضی کی حکومتوں کی طرف سے حاصل کردہ قرضے واپس کر رہے ہیں۔عمران خان جھوٹ بولنے کی عادت ترک نہیں کرسکتے، نواز شریف نے رواں برس چالیس لاکھ روپے ٹیکس دیا جبکہ300کنال کے گھر میں رہنے والا بتائے وہ کتنا ٹیکس دیتا ہے۔