پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

حکمرانوں نے بھیک مانگ مانگ کرہرپاکستانی کومقروض کردیا،عمران خان

datetime 7  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف پاکستان کے کرپٹ ترین آدمی ہیں ۔انہو ںنے کہاکہ مجھے فخر ہے کہ میں نے پاکستانی قوم کو نئی سوچ دی۔ میں نے قوم کو ایک آزاد قوم بنانے کی کوشش کی اور قوم کے جاگنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ عمران خان نے کہا قوم پیسے اور تگڑی فوج سے نہیں بلکہ انصاف ملنے سے اوپر جاتی ہے۔عمران خان نے این اے 144میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم اور ناانصافی کا نہیں چل سکتا۔انہوں نے الزام لگایاکہ ہمارا وزیراعظم آئی ایم ایف سے بھکاریوں کی طرح قرضے مانگتا ہے۔ حکمرانوں نے بھیک مانگ مانگ کر ہر پاکستانی کو مقروض کر دیا۔عمران خان نے کہا مغرب اور پاکستان میں انصاف کے نظام کا فرق ہے۔ مغرب میں لوگوں کو انصاف ملتا ہے لیکن پاکستان میں امیر اور غریب کا فرق ہے۔ ملک میں طاقت ور ہر ناجائز کام کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا میاں صاحب حافظ آباد کا جلسہ دیکھ کر ڈر گئے اور خوف میں آ کر کسان پیکج دیدیا۔تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کے کرپٹ ترین آدمی ہیں کیونکہ آپ نے منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کی ہے۔ میاں صاحب آپ سے تو آصف زرداری بہتر ہے جس نے 480 ارب کا سرکلر ڈیٹ چھوڑا اور آپ نے 615 ارب کا کر دیا عمران خان نے کہا نندی پور میں ڈاکہ مارا گیا اور پراجیکٹ کو 22 ارب کی بجائے 84 ارب تک پہنچا دیا اور جو پانچ دن بعد بند ہو گیا۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی اقتدار کے لیے نہیں تبدیلی کے لیے پی ٹی آئی میں آیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا آج لڑائی ایک اور دو نمبر سیاست کی ہے اور پچھلے کئی سالوں سے دو نمبری کی سیاست ہو رہی ہے۔ جب اصل تھیلے کھلوائے تو اس میں بلے کو مہریں لگی ہوئی تھیں۔ ہم پاکستان کی سیاسی سوچ بدلنے آئے ہیں کیونکہ ہمیں غلامی نہیں عوام کی خدمت کرنی ہے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…