اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کا ممتاز قادری کی سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔ ممتاز قادری کیخلاف دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ بحال کر دیا۔ ممتاز قادری کے وکلا نے ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ ممتاز قادری نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کیا تھا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کے قتل کے مقدمے میں موت کی سزا پانے والے مجرم ممتاز قادری کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس سال مارچ میں سلمان تاثیر کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف مجرم ممتاز قادری کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ا±ن کو قتل کے مقدمے میں دی جانے والی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا تھا جبکہ انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں موت کی سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا