ملتان(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے مسئلے پر حکومتی فیصلے کے منتظر ہیںاس حوالے سے پارٹی میں تاحال مشاورت نہیں ہوئی ہے ،ملک معاشی طور پر مستحکم نہیں ،کسان پریشان ہیں حکومت مثبت اقدامات اٹھائے۔ان خیالات کا اظہار پارٹی کے چیئروائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے خواہشمند ہیں لیکن افغانستان کے حوالے سے تاحال اعتماد کا فقدان ہے جس کیلئے اہم فیصلے کرنا ہونگے، ملک معاشی طور پر مستحکم نہیں اسی لیے تاجر طبقہ اور کسان پریشان ہیں جن کیلئے حکومت مثبت اقدامات اٹھائے،انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے مسئلے پر حکومت کے فیصلے کے منتظر ہیں تاہم تحریک انصاف کی قیادت سے کوئی اختلاف نہیں اور جلسے میں بھی گھر پر فوتگی کے باعث نہیں جاسکا، لاہور کے باشعور شہری ضمنی انتخاب میں علیم خان کا ہی ساتھ دیں گے اور بلدیاتی انتخابات میں بھی پارٹی بھرپور انداز سے حصہ لے گی۔ادھر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے یہاں گیلانی ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے رائے نہیں دے سکتا تاہم قیادت کی مشاورت اور حکومتی فیصلے کے بعد ہی پارٹی بیان ضرور دیں گے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے درباری حالات دیکھ کر ضمنی الیکشن سے بھاگے اور ہاتھ جوڑ کر حکم امتناعی حاصل کیا، ن لیگ این اے 154 سے ہار گئی تھی اور اسی لیے ہاتھ جوڑ کر حکم امتناعی حاصل کر لیا لیکن اس کے باوجود جعلی شیروں کو میدان میں لا کر جلد مقابلہ کریں گے، گیارہ اکتوبر کو ووٹ پر پہرہ دے کر دھاندلی کو ہر صورت روکیں گے اور بلدیاتی انتخابات میں بھی پارٹی بھرپور انداز سے حصہ لے گی۔
مزید پڑھئے:کہانی12مارچ 2006 سے 19فروری 2014 تک۔۔۔! جس نے اپنا انجام خود لکھا ؟