واشنگٹن(نیوز ڈیسک)آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے رواں سال دسمبر تک پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کی نجکاری کا پروگرام دیا ہوا ہے۔واشنگٹن سے کانفرنس کال کے ذریعے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آئی ایم ایف پاکستان مشن کے سربراہ ہیرالڈ فنگر نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے خود 50 کروڑ کے یورو بانڈز کے اجرا کے وقت کا تعین کیا ہے۔3 ماہ کے درآمدی بل کے برابر زرمبادلہ ذخائر رکھنا پاکستان کے لئے اہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں بہتری اور بجلی بلوں کی وصولی بڑھانا ہو گی۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری سے ان کی کارکردگی بہتر ہوگی۔آئی ایم ایف مشن چیف کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی شہادت نہیں کہ پاکستان نے ادارے کو غلط معلومات فراہم کی ہوں۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ توانائی کے شعبے پر اگلے جائزہ اجلا س میں بات ہو گی۔پاکستان ریلویز کی تشکیل نو کرنے کی ضرورت ہے۔