ہونے پر پاکستان میں دیگر تقریبات کے علاوہ فوٹو گرافی کی ایک نمائش بھی منعقد کی جائیگی ۔دنیا کو پاکستان کے کر دار کے بارے میں آگاہ کر نے کا یہ نہایت شاندارموقع ہے ۔انہوںنے بتایا کہ اسلام آباد سے لاہور تک مختلف شہروں میں بارہ سے 22اکتوبر تک تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا افتتاحی تقریب بارہ اکتوبر کو اسلام آباد میں لوک ورثہ کے مقام پر ہوگی مجموعی طورپر عالمی ادارہ پاکستان میں پندرہ تقریبا ت منعقد کریگا ۔پاکستانی وزارت خارجہ کی ایڈیشنل سیکرٹری برائے اقوام متحدہ و یورپی یونین تسنیم اسلم نے اقوام متحدہ کے ستر سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے عالمی ادارے کی مختلف کمیٹیوں میں اپنا فعال کر دارادا کیا ہے جبکہ دنیا بھر میں قیام امن مشنز میں بھی پاکستان پیش پیش رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ستر سال کے دور ان جہاں اقوام متحدہ نے انسانی حقوق اور قیام امن سمیت متعدد شعبوں میں اپنا مثبت کر دارادا کیا ہے اور تنازعات کے حل کےلئے سرگرم رہا ہے تاہم کشمیر اور فلسطین کے مسائل کے حل میں اسے ناکامی سامنا کر نا پڑا ہے ۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ شملہ معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے باہمی طورپر حل کر نے کی ایک کوشش تھا اور اس حوالے سے ہم اپنی کوششیں کرتے رہے ہیں ۔انہوںنے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی نشستیں بڑھانے کے حوالے سے پاکستانی موقف کا اعاد ہ کرتے ہوئے اس مجوزہ اقدام کی ایک بار پھرمخالفت کی انہوںنے کہاکہ سلامتی کونسل کے ارکان کی تعداد بڑھانے سے بعض ارکان کو استحقاق حاصل ہو جائیگا اس سے مسائل حل نہیں ہونگے ۔سلامتی کونسل کےلئے بعض ارکان کو طویل مدت کےلئے انتخابی عمل کے ذریعے منتخب کر نے سمیت مختلف فارمولے زیر غور ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اگراقوام متحدہ کسی مسئلے کے حل میں ناکام ہوا ہے تو یہ پاکستان کی ناکامی نہیں اس موقع پر اقوام متحدہ کے ڈائریکٹر انفارمیشن سنٹر وٹوریو کیما روٹا نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ یو این 193ممالک کا نمائندہ ادارہ ہے اور تمام ارکان کو مساوی مواقع حاصل ہیں ۔