اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں میں اضافے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس اقدام سے نئے ارکان کو استحقاق حاصل ہو جائیگا لیکن مسائل حل نہیں ہونگے . اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل نہ کر نے والے ممالک کو سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت دینا انہیں اس کی خلاف ورزی کا انعام دینے کے مترادف ہے . طویل مدت کےلئے رکنیت سمیت متعدد فارمولے زیر غور ہیں .اقوام متحدہ میں ستر سال کے دور ان انسانی حقوق اور قیام امن کےلئے بہت کام کیا لیکن کشمیر اور فلسطین جیسے مسائل کے حل میں ناکام بھی رہا جبکہ اقوام متحدہ نے اپنے قیام کے ستر سال مکمل ہونے پر دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی متعدد تقریبات منانے کااعلان کیا ہے اس حوالے سے ”یونائیٹڈ نیشن 70 ۔لوگوں کی ترقی کےلئے اشتراک“کے نام سے اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں فیسٹول منعقد کئے جائینگے ۔منگل کو یہاں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے میڈیا سنٹر میں اقوام متحدہ کے ڈائریکٹر انفارمیشن سنٹر وٹوریو کیما روٹا نے پاکستانی وزارت خارجہ کی ایڈیشنل سیکرٹری اقوام متحدہ و یورپی یونین تسنیم اسلم اور پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر روڈولفو سراویاکے ہمراہ ایک پریس بریفنگ کے دور ان بتایا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے قیام کے ستر سالہ تقریبات کے انعقاد کا مقصد عوام میں عالمی ادارے کی 19ایجنسیوں کے کام کے بارے میں آگاہی پیدا کر نا ہے اور ان اداروں کے فنڈز اور پروگراموں کے علاوہ شراکت دار ممالک کے بارے میں عوام کو معلومات فراہم کی جائیں گی ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں تقریبات کا انعقاد اقوام متحدہ کے شراکت داروں . وزارت خارجہ اور وزارت اطلاعات سمیت مختلف سفارتخانوں کے اشتراک سے کیا جارہا ہے ۔انہوںنے اقوام متحدہ کے قیام امن مشنز میں پاکستان کی فعال شمولیت کو سراہتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کے ستر سال مکمل