لاہور(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے عمران خان کا ووٹوں کے تھیلے فوج کی نگرانی میں بھیجنے کا مطالبہ مان لیا ہے۔ فوج کے ہر پولنگ اسٹیشن پر چار چار سی سی ٹی وی کیمرے اور یو پی ایس طلب کرنے پر چیف سیکرٹری کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ اٹک کے ضمنی انتخاب میں 60پولنگ سٹیشنز پر موبائل ٹیکنالوجی سے نتائج لینے کا تجربہ کیا جائے گا۔ پنجاب میں ضمنی انتخابات کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، صوبائی الیکشن کمیشن اور اسلام آباد میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر خود انتخابات کی نگرانی کریں گے۔چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا نے کہا ہے کہ اکیلا الیکشن کمیشن انتخابات نہیں کرا سکتا ،سول اور عسکری اداروں کے تعاون سے ہی شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہے،سرکاری ملازمین کی کسی جماعت یا فرد کے ساتھ وابستگی نہیں ہونی چاہیے۔لاہور میں چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر جسٹس (ر) ریاض کیانی، چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا ، سیکرٹری بلدیات، ہوم سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) اعظم سلیمان، 12اضلاع کے ڈی آر اوز، کمشنرز، آر پی اوز، کمشنر، آر پی اوز، سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ا مور کا جائزہ لیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے کہا کہ انتخابات کا انعقادٹیم ورک کی صورت میں ممکن ہے ،سول اور عسکری اداروں کے تعاون سے شفاف انتخابات کرائے جا سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پولیس اور عسکری قیاد ت اپنا فرض آئین کے مطابق انجام دے، سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں،کسی جماعت یا فرد سے وابستگی نہیں ہونی چاہیے۔آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا کہ ضمنی الیکشن کیلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل کا کہنا تھا کہ صوبائی مشینری کو غیر جانبدار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور اس کے غیر جانبدار ہونے میں کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ اس آئینی ادارے کو پنپنے دیا جائے تاکہ یہ صاف اور شفاف انتخابات کرا سکے۔ اپوزیشن کے بعد اب حکومت بھی یہ بات کہہ رہی ہے کہ الیکشن کمیشن جانبدار ہے لیکن اس میں شائبہ تک نہیں کہ الیکشن کمیشن جانبدار ہے۔ ضمنی انتخابات کے موقع