اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کسان پیکیج پر عمل درآمدروکنے کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیاہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے اٹارنی جنرل کو جلد سے جلد سپریم کورٹ سے رجوع کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کسان پیکیج کسی ایک علاقے کےلئے نہیں ¾ پورے ملک کے کسانوں کےلئے ہے ¾حکومت کسی سیاسی یا علاقائی تعصب کے بغیر کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے۔وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت زرعی شعبے کودرپیش مسائل سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیاگیاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کسان پیکیج پرعمل درآمد روکنے کاحکم سپریم کورٹ میں چیلنج کیاجائےگا وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ سے فوری رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت سیاسی مقاصد اورعلاقائی تعصب سے بالاترہوکرکسانوں کے حقوق کا تحفظ کررہی ہے۔وزیراعظم نے کسانوں کی تربیت، فصلوں کوبہتربنانے اورپیداواربڑھانے میں مدد کےلئے ایگری کلچرریسرچ انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری بھی دےدی
راز٣٠٠ روپے کی پاکستانی کمپنی ٣٠٠ کروڑ تک کیسے پہنچی – مسٹر ڈینم کی ترقی کے دس راز
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کی کاشتکار برادری کسان پیکیج پر عمل درآمد کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے، یہ سب کسانوں کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی سیاسی یا علاقائی تعصب کے بغیر کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے۔